یشما گل زخمیوں کی مدد کرتے موبائل فون گنوا بیٹھیں

Yashma Gill
کیپشن: Yashma Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹائون (زین مدنی ) معروف اداکارہ یشما گل نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 سے گزر رہی تھی کہ دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں کا ایکسیڈینٹ ہوا جس کے بعد ان کی حالت کافی خراب تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دونوں ہی لہولہان تھے اور لوگ انہیں اٹھا کر سڑک کے کنارے پر کررہے تھے۔ یشما نے ویڈیو میں بتایا کہ میں نے وہاں موجود چند لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو گاڑی میں بٹھایا، گاڑی چلانے سے قبل اپنے دوست کو مدد کی غرض سے بلانے کے لیے فون ڈھونڈنا چاہا لیکن گاڑی سے موبائل فون غائب تھا۔

 اداکارہ نے کہا کہ گاڑی سے جلدی اترنے کی وجہ سے فون سیٹ پر ہی رہ گیا تھا اور چند ہی دیر میں وہ غائب بھی ہوگیا، جن کا ایکسیڈینٹ ہوا ان میں سے بھی کسی ایک کا والٹ نکال لیا گیا۔

 یشما گل نے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ کسی کی مدد کرنے جائو اور پیچھے سے یہ ہوجائے جس نے فون یا والٹ نکالا اس نے یہ بھی نہیں سوچا کہ دوسرا کس حال میں ہے اور اس وقت ایسا گناہ نہ کیا جائے