کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑی کوانوکھا انعام

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑی کوانوکھا انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان سمیت دنیا میں بیشتر ممالک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی اہم وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں تغیروتبدل کا ہونا، کرکٹ کی تاریخ میں ایسا واقعہ پیش آیا کہ شائقین بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا ہونا نہ صرف پاکستان کا مسئلہ ہے بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہیں ہیں، گرشتہ ماہ سے بھارت میں بھی اس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، بھارتی عوام نے بھڑاس نکالنے کے لئے حکمران جماعت مودی سرکارکے خلاف شدید نعرے بازی کی مگر عوامی احتجاج کے باوجود مودی سرکارکی ہٹ دھرمی جاری ہے، سوشل میڈیا پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر مہم چلائی گئی۔

علاوہ ازیں بھارت کی ریاست بھوپال اور مدھیہ پردیش کےدار الحکومت    کرکٹ ٹورنامنٹ  کا انعقاد کیاگیا، اس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے، مقامی ٹیم کے علاوہ گردونواح سے ٹیموں نے بھی اس میں شرکت کی، بھوپال میں ہونے والے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں انتظامیہ کی جانب سے جو انعام رکھا گیا شائقین کرکٹ اس کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے اور پھر بعد میں انتظامیہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مسئلے کو انوکھے انداز میں اجاگر کیا گیا ،اس میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی کو مہمان خصوصی  کی جانب سے کیش انعامات یا کوئی ٹرافی نہیں دی گئی بلکہ مودی سرکاری کو شرم دلانے کے لئے  ٹورنامنٹ کمیٹی نے مہمان خصوصی کو مین آف دی میچ کے کھلاڑی کو ”5 لیٹر‘‘پٹیرول انعام دیا گیا، ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوپال میں اس ٹورنامنٹ کا انعقادبھارتی جنتا پارٹی کی مخالف  اپوزیشن رہنما کانگریس کے رہنما منوج شکلا نے کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer