شاداب خان کے گھر خوشیوں کا سماں، خوشخبری سنادی

شاداب خان کے گھر خوشیوں کا سماں، خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور بہترین بلے باز شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا پر خوشخبری سنادی، شاداب خان کے فینز اور سوشل میڈیا صارفین ان کو مبادک باد دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سُپر لیگ  کے چھٹے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بطور کپتان نمائندگی کرنے والےشاداب خان  نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے خوش خبری سنائی، اپنے ٹویٹر پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  آل راؤنڈر  کا کہناتھا کہ ’اللہ نے میرے بھائی کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔‘ شاداب خان نے اپنے بھائی مہتاب خان کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ  شاہد خان آفریدی کے داما بننے جارہے ہیں،شاہین کے اہلخانہ نےشاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے،شاہد خان آفریدی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ٹویٹ کیا تھا کہ شاہین شاہ کے خاندان نے ہماری فیملی سے میری بیٹی کا رشتہ مانگا،جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،دونوں خاندان رابطے میں ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ جوڑا بھی بنے گا۔شاہد آفری کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے شاہین شاہ اپنی کامیابیوں سلسلہ جاری رہے۔

قبل ازیں ے شاہین شاہ کے والد ایاز خان کا ایک بیان سامنے آیاتھا جس میں ان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنے بیٹے شاہین کے لئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے کیونکہ ہمارے ان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، جواب میں شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے رضامندی ظاہر کردی ہے،ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوجائیں گے، شاہین شاہ کے والد کا مزید کہناتھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer