پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر شعبے میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق یوم خواتین کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ تقریباً ایک صدی پہلے 1908 میں ہزاروں خواتین صنفی امتیاز کے خلاف اور خواتین کے حق رائے دہی اور مساوی تنخواہوں کے مطالبات لے کر نیویارک کی سڑکوں پر نکلیں، جس کے بعد 28 فروری 1909 کو امریکا میں یوم خواتین منایا گیا۔1914 میں یوم خواتین منانے کے لیے 8 مارچ کا دن منتخب کیا گیا اور پھر 1975 میں اقوام متحدہ نے 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن قرار دے دیا۔
اب ہر سال دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کے مساوی حقوق کے لیے یوم خواتین کی مناسبت سے سیمینارز، مباحثوں اور ملاقاتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
 اسی حوالے سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کڑک خیل ریسٹورنٹ میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریسٹورنٹ کے مالکان کی جانب سے تقریب میں آنے والی خواتین کے لیے گجرے اور مفت کھانا فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر حسام نیازی کا کہنا تھا کہ خواتین کسی ایک دن نہیں بلکہ پورا سال عزت کی مستحق ہیں اور ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے معاشرے کی خواتین کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں اور آج کی تقریب خاص طور پر ہمارے معاشرے کی خواتین کے لیے منعقد کی گئی ہے۔