( عابد چوہدری ) میو ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے ڈاکٹروں کو لوٹ لیا۔
میو ہسپتال کے قریب ڈاکووں نے ہاسٹل سے ہسپتال جانے والے ڈاکٹروں کو لوٹ لیا ۔ مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر قاسم سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ڈاکووں نے ڈاکٹرز کے قریب چکر لگایا اور پھر واپس آکر ڈاکٹرز کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار کرتے ہوئے موبائل فونز اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کی واردات کے دوران دو سکیورٹی گارڈ بھی موقع پر موجود تھے جنہوں نے بھی موقع سے فرار ہونے میں عافیت جانی جبکہ شہری بھی اسلحہ بردار ڈاکووں کو دیکھ کر بھاگ گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث میو ہسپتال کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں