ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی صورت حال مانیٹر کیلئے کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مانیٹرنگ روم کا دورہ

کورونا وائرس کی صورت حال مانیٹر کیلئے کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مانیٹرنگ روم کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی صورت حال مانیٹر کرنے کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مانیٹرنگ روم کا دورہ۔

سیکٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ر عثمان نے چھٹی کے روز بھی مانیٹرنگ روم 24 گھنٹے فعال رکھنے پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مانیٹرنگ روم میں وقت گزارا، صوبائی صورت حال کا جائزہ لیا۔

 رپورٹ ہونے والے مشتبہ مریضوں کی علاقے کے حساب سے میپنگ کرنے کی ہدایت کی، سیکٹری ہیلتھ کا مزیع کہنا تھا کہ جس علاقے سے ذیادہ مشتبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کیا جائے۔

عالمی صورت حال پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ صورت حال کا درست ادراک ہو سکے، نظر رکھی جائے کہ مختلف ممالک کتنے مریض رپورٹ ہونے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہیں۔

  مانیٹرنگ روم سے کورونا وائرس کی صورت حال مانیٹر کرنے کے ساتھ حکومت کو فیصلہ سازی میں بھی مدد مل رہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer