پراپرٹی ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

پراپرٹی ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پراپرٹی ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا، 72ہزار جائیدادوں کا ٹیکس چیک کرنے کا فیصلہ، پلازے،بڑی مارکیٹس،پٹرول پمپس کا ٹیکس چیک جائے گا، کالجز،سکولز،فیکٹریوں اور بڑے گھروں کا ٹیکس بھی جانچا جائے گا جبکہ محکمہ ایکسائز نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے یوایچ وائے کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا۔

سٹی42 ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے پنجاب کی پراپرٹیز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کر وایا جائے گا، جس میں یو ایچ وائے کمپنی کو کم ریٹ دینے پر ٹنڈر بھی دے دیا گیا ہے، پنجاب بھر کی 72 ہزار پراپرٹیز کا ترتیب سے آڈٹ کیا جائے گا۔

ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جا رہا ہے جس کیلئے محکمہ خزانہ نے 9 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیئے تھے،صوبے میں 72 ہزار پراپرٹیز جن میں بڑے پلازے، بڑی مارکیٹس،پٹرول پمپس کالجز، سکولز، فیکٹریوں اور بڑے گھروں کا ٹیکس کا آڈٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث مالکان سے بقایاجات وصول کئےجائینگے، پراپرٹی ٹیکس کاغلط ریکارڈ بنانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔