وسیم اکرم نے معروف اداکار کو ملتان سلطانز کیلئے خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا

وسیم اکرم نے معروف اداکار کو ملتان سلطانز کیلئے خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا


 (زین مدنی ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اداکار احسن خان کو اپنی ٹیم ملتان سلطانز کیلئے خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا۔

 اداکار احسن خان پاکستان سپر لیگ تھری میں شامل ہونیوالی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے ایمبیسیڈر ہیں۔ اس حوالے سے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب سے احسن خان ہمارے ساتھ منسلک  ہوئے ہیں تو ملتان سلطانز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کر رہی ہے اور میرے نزدیک احسن خان ہمارے لیے خوش بخت ثابت ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ احسن خان کے ساتھ نیلم منیر اور جاوید شیخ بھی ملتان سلطانز کے ایمبیسیڈر ہیں۔