ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا: فیصل ممتاز راٹھور

گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا: فیصل ممتاز راٹھور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو مبارکباد دی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی متحرک انتخابی مہم کامیابی کی بنیاد بنی۔ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ عوام نے جمہوریت، ترقی اور عوامی خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، پیپلز پارٹی کی کامیابی کارکنان کی محنت اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ کامیابی عوامی حقوق، ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کی فتح ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات اور دور افتادہ علاقوں کی آواز بلند کی، نئی منتخب قیادت گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ فتح بھٹو ازم، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بھائی چارے اور تعاون کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی کامیابی جمہوری عمل کے استحکام اور عوامی طاقت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان کے عوام کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے ۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کو بھی مبارکباد دی۔