(اویس کیانی) وفاقی بجٹ کی پیشی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی،قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کے بجائے 12 جون کو بلانے کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے،حکومتی اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعرات کی رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کس روز پیش کیا جائے گا، اس کا حتمی فیصلہ حکومت اور ایوان صدر کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا،اس سے قبل بجٹ 5 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم بعد ازاں اسے 10 جون تک موخر کر دیا گیا تھا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس مختصر نوٹس پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حکومتی اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعرات کی رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کے بجائے 12 جون کو بلانے کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے،وزارت پارلیمانی امور نے 12 جون بروز جمعہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث کو بھی مختصر رکھا جائے گا جبکہ بجٹ کی منظوری کے تمام مراحل ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت محرم الحرام سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا چاہتی ہے۔