(محمد حسن خان)صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے تھانہ سائٹ پولیس نےایک کارروائی میں 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سائٹ کے تھانہ کی پولیس نے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں۔،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروش خواتین کے ناموں کی شناخت عائشہ شاہ اور زرینہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حیدرآبا میں گرفتار کی جانے والی خواتین شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کر رہی تھی، اور پولیس نے ان خواتین کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔