عابد چوہدری: تھانہ مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس آئی سنی بشیر نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ملزمان کو تاش پر جوا کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ملزمان میں فرحان، سرور، ثاقب، وقاص اور نور احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آلات قماربازی اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔