ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی کی کامیابی پر شہباز شریف کی مبارکباد

گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی کی کامیابی پر شہباز شریف کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انتخابات میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کر کے سیاسی شعور اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جس پر وہ خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی ٹیم نے بھرپور محنت کی، جس پر وہ شاباش کی مستحق ہے۔

وزیراعظم نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان اداروں نے پرامن انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔