ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: پہلی ای بائیکس رینٹل سروس کا آغاز، 10 ہزار الیکٹرک بائیکس متعارف

پنجاب: پہلی ای بائیکس رینٹل سروس کا آغاز، 10 ہزار الیکٹرک بائیکس متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت لاہور میں پہلی مرتبہ ای بائیکس رینٹل سروس متعارف کرائی جائے گی، جس سے روزمرہ سفر کو مزید آسان اور کم خرچ بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ شہری آسانی سے بائیکس حاصل اور واپس کر سکیں۔

حکام کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) چارجنگ اور ڈاکنگ اسٹیشنز کے لیے موزوں مقامات فراہم کرے گی۔ اس سہولت کے ذریعے شہری رہائشی اور تجارتی علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

منصوبے میں لی پارک، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اور دیگر متعلقہ ادارے بھی شامل ہوں گے۔ شہری موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ای بائیک حاصل کر سکیں گے، جبکہ طلبہ، ملازمین اور عام افراد کو کم لاگت پر جدید سفری متبادل دستیاب ہوگا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ای بائیکس کے استعمال سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی، ایندھن کی بچت اور فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اندازہ ہے کہ اس منصوبے کے نتیجے میں لاہور میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج کم ہوگا، جو سموگ کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق حکومت شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی اور سموگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید اور پائیدار منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔