کومل اسلم :عید قربان کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔
شدید گرمی اور سورج کی تپش کے باوجود شہریوں کا جوش کم نہ ہوا۔ بچوں میں قربانی کے جانوروں سے جدا ہونے کی اداسی دیکھی گئی، جسے دور کرنے کے لیے والدین انہیں چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر لے آئے۔
چڑیا گھر میں نہ صرف مقامی بلکہ بیرونِ لاہور سے آئے سیاح بھی موجود تھے۔ شہریوں نے ہمراہ مزے مزے کے پکوان بھی لائے اور عید کے دن کو بھرپور انداز میں منایا۔ دن بھر مختلف پارکس اور تفریحی مقامات پر جانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔