ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کو  بڑی عید پر بڑا تحفہ

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کو  بڑی عید پر بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد  : پنجاب حکومت کی جانب سے عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی پیشگی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دئے۔ پنجاب حکومت نے وزیراعلی کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ، آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے ۔