ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کےتحت پولی تھین بیگ پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کےتحت پولی تھین بیگ پر پابندی عائد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:  وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کےتحت ماڈل بازاروں میں پولی تھین بیگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
چیئرمین پنجاب ماڈل بازارافضل کھوکھرنے پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگا دی، ماڈل بازاروں میں پلاسٹک کے بیگ کی بندش و آگاہی بارے بینرز اور فلیکسز آویزاں کر دی گئیں۔

 ڈی جی ماحولیات عمران حامد یعقوب کا کہنا ہے کہ کینسرکاسبب بننےوالےپلاسٹک بیگ کے استعمال پرمکمل پابندی ہو گی، ماڈل بازاروں میں 75 مائیکرون بیگ کے علاوہ کوئی اور بیگ استعمال نہیں ہو گا، پنجاب بھر کے 36 ماڈل بازاروں کو فری پلاسٹک زون بنایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ’سے نو ٹو پلاسٹک بیگ‘ مہم کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے۔
 

Ansa Awais

Content Writer