ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42 : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلےکیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 جون کو سماعت کرے گا ، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔29 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

درخواست میں عمران خان نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer