ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات،مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ وانسداد منشیات محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا خیر مقدم کیا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقوام متحدہ میں امن مشنز، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  ملاقات کے دوران پاکستان پولیس کے افسران کی کئی برس بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی،محسن نقوی کی کاوشوں سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگا، جلد 128 پاکستانی پولیس افسران کو یو این مشنز میں تعیناتی ملے گی۔   ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی،محسن نقوی نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی۔

 اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 یواین سیکرٹری جنرل نے تحفظ سینٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے، خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا ترجیح دی جائے گی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2022 بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا اور   سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے، دنیا میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔

  اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔