پری سکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 زخمی

پری سکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: فرانس میں ایک جھیل کنارے کھیلنے والے پری سکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک بالغ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ فرانسی شہر الپس میں پیش آیا جہاں پری سکول کے بچوں کا ایک گروپ موسم گرما کی تعطیلات منانے ایک جھیل پر آیا تھا۔

بچوں کی عمریں تین سال کے درمیان ہیں جنھیں گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہونے والا بالغ شخص موت و زیست کی کشمکش میں زیر علاج ہے.

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ گرفتار شخص شامی پناہ گزین ہے۔