ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جہانگیرترین کی پارٹی کاپرچم تیار،اہم شخصیت بھی ساتھ مل گئی

Another Ex MPA joins Jahangir Tareen, New Flag of the New Party designed, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیاسی ماحول میں گرمی بدستور برقرار ہے،جہانگیرترین سےسابق ایم پی اے چودھری محمداخلاق نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

 لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پرسابق ایم پی اے چودھری محمداخلاق نے ملاقات کی،جہانگیر ترین نے چودھری اخلاق کو اپنی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اس موقع پر عون چودھری بھی موقع پرموجودتھے۔

 چودھری اخلاق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

 دوسری جانب جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام اور پرچم کا ڈیزائن فائنل ہو گیا ،استحکام پاکستان پارٹی کا موٹو تعمیرو ترقی اور خوشحالی ہے،پرچم تین رنگوں پر مشتمل چاند اور ستارہ بھی موجود ہے ۔