وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی، نوٹیفکیشن جاری

Saturday,holiday, restore notification issued
کیپشن: Office ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

 سرکاری دفاتر میں نماز جمعہ کا وقفہ دوپہر ساڑھے بارہ سے لیکر اڑھائی بجے تک ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔