10منٹ کی ملاقات، دعازہرا نے والدین سے کیا باتیں کیں؟

Dua Zehra Case Updates
کیپشن: Dua Zehra Case
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دعازہرا اور والدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ کراچی سے لا پتہ ہو نے والی دعا زہرا  نے عدالتی کارروائی کے بعد  پولیس کو  بڑا  بیان بھی دیا۔

تفصیلات کےمطابق دعازہرہ نےدوران ملاقات نہ ماں باپ کی طرف دیکھانہ خالہ اور بہن کو،10منٹ کی ملاقات میں دعازہرہ نےایک لفظ بھی نہیں بولا۔دعازہرہ تمام وقت کرسی پرسرجھکائے ساکت بیٹھی رہی۔

عدالتی ذرائع کا کہناتھا کہ ماں نےدعاکوگلےلگایالیکن دعانے ماں سےکوئی بات نہیں کی۔والد نے دعاکوپیشکش کرتے کہا کہ بیٹا آپ ہمارے ساتھ چلو ہم تمہاری عزت سے شادی کریں گے۔

دعازہرہ کی والدہ نے کہا کہ بیٹاآپ جیسےکہوگے ہم کریں گےہمارے ساتھ چلو۔ہم آپ کی دویاچھ ماہ میں شادی کرادیں گےہماری بات مان لو۔ہم تمہارے لئےبہت پریشان ہیں۔والدین نے التجا کرتے کہاکہ بیٹاہم پررحم کرو۔دعازہرہ پروالدین کی التجاؤں اورآنسوؤں کاکوئی اثرنہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق اس کے والد مہدی کاظمی کی درخواست نمٹادی ہے۔ دعا نے پولیس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  اس کے والد اسے مارتے اور ڈانٹتے تھے۔