ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا ءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

 رانا ثنا ءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کرنے کی پیشکش کر دی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں،   عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں اور تاریخ کا اعلان کریں، کوئی بھی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف دو صورتوں میں بڑھ سکتا ہے، حکومت اجازت دے یا سپریم کورٹ، اس کے سوا کوئی مارچ نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 25 مئی کے الٹی میٹم سے پہلے (ن) لیگ کا مؤقف تھا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کی ضد اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے اتحادیوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  کیا لیڈر آف ہاؤس کا لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ ملائے بغیر نظام چل سکتا ہے؟ عمران خان نے ساڑھے 3 سال یہی کیا ہے، عمران خان اب اپوزیشن میں ہے تو کہتا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کا نام فی الحال ای سی ایل پر نہیں، سابق وزیراعظم نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے شواہد موجود ہیں، انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح خان (گوگی) کے ذریعے جو رشوت لی جاتی تھی، اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت لگے گا، نئے چیئرمین نیب جیسے چاہیں گے ویسے تحقیقات کریں گے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہوگا۔