(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ ریکوری اہداف حاصل کرنے کیلئے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سے مکمل بلوں کی وصولی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے رواں مالی سال کے آخری ماہ میں ریکوری کرنے کیلئے اقساط پر پابندی لگادی ہے، مقررہ اہداف مکمل ہونے تک اقساط پر پابندی برقرار رہے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی سمیت تمام صارفین کو اقساط کی سہولت نہیں ہوگی جبکہ مکمل بل جمع نہ کروانے کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے لیسکو نے نجی و سرکاری صارفین سے ریکوری کیلئے ٹیموں کو احکامات دے دئیے ہیں۔