معروف روحانی شخصیت الحاج حافظ صغیر احمد وفات پاگئے

معروف روحانی شخصیت الحاج حافظ صغیر احمد وفات پاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ملک کی معروف روحانی شخصیت الحاج حافظ صغیر احمد علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم الحاج حافظ صغیر احمد  جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ و خانقاہ احسانیہ امدایہ چوبرجی لاہور کے سرپرست وبانی تھے، مرحوم الحاج حافظ صغیر احمد برصغیر پاک و ہند کی نامور علمی و روحانی شخصیت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کے خلیفہ مجاز تھے.مرحوم کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، تذکریہ نفس،اصلاح معاشرہ، مساجد و مدارس اور خانقاہوں کے قیام میں گزری.مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت،حافظ اسعد عبید، مولانا الیاس گھمن، مولانا اجمل قادری و دیگر علماء نے مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer