ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آئی جی میں کورونا تشخیص،پی پی ایس سی کےانٹرویو منسوخ

سابق آئی جی میں کورونا تشخیص،پی پی ایس سی کےانٹرویو منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کورونا کےوار تیزی سے جاری ہیں، سابق آئی جی پنجاب سمیت تین سینئر ممبران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی،آج شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن کےممبر و سابق آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی،طارق محمود خان اورجمشید افتخار میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی،ممبرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پرمتعلقہ کمیٹیوں کے آج شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے گئے،ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن میں کام کرنے والے متعدد دیگرافسرو ملازمین بھی وائرس کا شکار ہیں۔

پبلک سروس کمیشن میں25 ڈرائیورز سمیت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کےکورونا سیمپل محکمہ ہیلتھ کےسپرد کردیئےگئے،کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سےافسران و ملازمین میں خوف پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے,نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کےاہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

کوروناونا متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی،اموات میں بھی اضافہ ہوگیا,نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےاعدادوشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22,650 ٹیسٹ لیے گئے 4 ہزار728 پازیٹیو رپورٹ ہوئے ، ملک میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد1لاکھ 3 ہزار671 ہوگئی۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے1813نئے کیس سامنے آنے کے بعد تعداد38903ہوگئی،لاہورمیں 1045کیسزرپورٹ ہوئے جس سے شہر میں تعداد19206ہوگئی،لاہور میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران15اموات، تعداد268ہوگئی جبکہ پنجاب بھرمیں کورونا سے32 مزید اموات ہونے سے مجموعی تعداد715ہوچکی ہیں۔

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیر ترجمان کے مطابق اب تک 290،074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد8،109ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer