ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں ججز کے تقرر و تبادلوں کا امکان

لاہور سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں ججز کے تقرر و تبادلوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عید کی چھٹیوں کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں بڑے پیمانے پر ججز کے تقرر و تبادلوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد نوٹفکیشن جاری ہوگا، ذرائع کے مطابق سول ججز سے لے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تک تبادلوں کے لئے فہرستیں تیارہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈیڑھ سو سے زائد سول ججز کےتبادلے ہوں گے، دوسال سےزائد عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات رہنے والے سول ججز تبدیل ہوں گے، تیس سے زائد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا امکان ہے۔

جبکہ پانچ سے زائد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے ہو سکتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer