عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا خاندان گرفتار

عمرہ کروانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا خاندان گرفتار
کیپشن: City42 - Umrah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے نے سو سے زائد افراد کو عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر  ان سے ایک کروڑ روپے ہتھیانے والے خاندان کو گرفتار کرکے  ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

ایف آئی اے حکام کے مطابق دروغہ والا میں الفلاح ٹورز اینڈ ٹریولز کے بارے میں متعدد افراد نے شکایات کیں، ملزمان نے ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیسے اور پاسپورٹ لینے کے بعد ٹریول ایجنسی ہی بند کر دی، ٹریول ایجنسی کے مالک طیب کو گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزمان کا پورا خاندان اس فراڈ میں ملوث تھا، جس کے بعد  خاندان کے تمام افراد کو حراست میں لے لیاگیا جن میں طیب ، فدا شاہ، علی نقی ، آسیہ مجاہد، مہک فاطمہ اور سائرہ فدا شامل ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بری خبر

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم برآمد کر لی گئی۔