اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں پر نقد انعامات کی بارش ہوگی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں پر نقد انعامات کی بارش ہوگی
کیپشن: City42 - Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پولیس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرکے لیے فنڈزجاری کردیئے۔

 سٹی 42 کے مطابق کیپٹن (ر)عارف نواز کی جانب سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی پی اوکی مختلف برانچز اور پولیس کے متعلقہ لائنز کے 23 ملین کے فنڈز منتقل کردیئے گئے ہیں جس میں ایڈیشنل آئی جیزکو دس، دس لاکھ، ڈی پی اوز کو دو لاکھ سے پانچ لاکھ نقدانعامات دینے کے لیے رقم جاری کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جو افسران واہلکاراچھی کارکردگی اور ڈیوٹی کے اوقات کے بعد بھی کام کرتے ہیں ان کو نقدانعام سے نوازاجائے۔ نقد انعامات دینے کا مقصد افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔