ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا والدین اور طلبہ  کیلئے غیر قانونی تعلیمی درسگاہوں کے حوالے سے الرٹ جاری

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا والدین اور طلبہ  کیلئے غیر قانونی تعلیمی درسگاہوں کے حوالے سے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بلال نیازی:ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے والدین اور طلبہ کے لیے غیر قانونی تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے حافظ آباد کے "مسلم یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سائنسز" کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق مذکورہ ادارہ پاکستان میں چارٹرڈ ڈگری جاری کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتا، لہٰذا یہ کسی بھی قسم کی ڈگری، ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ دینے کا مجاز نہیں ہے۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس غیر تسلیم شدہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی کسی بھی ڈگری یا سند کی تصدیق یا توثیق نہیں کی جائے گی۔

ایچ ای سی نے طلبہ اور والدین کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نجی یا سرکاری تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے سے قبل اس کی قانونی حیثیت اور رجسٹریشن کی تصدیق لازمی کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی تعلیمی یا پیشہ ورانہ نقصان سے بچا جا سکے۔

کمیشن نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ داخلے سے پہلے ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر متعلقہ ادارے کی منظوری اور رجسٹریشن ضرور چیک کریں۔