ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی اوپن مارکیٹ میں کم آمدنی والا طبقہ بنیادی راشن پر ریلیف کا منتظر

شہر کی اوپن مارکیٹ میں کم آمدنی والا طبقہ بنیادی راشن پر ریلیف کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں کم آمدن والے اور دیہاڑی دار طبقے کو بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا انتظار ہے، تاہم چینی، چائے کی پتی، چاول اور دیگر ضروری اشیا کے نرخ تاحال برقرار ہیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گھی، کوکنگ آئل اور گرم مصالحہ جات کی قیمتیں بھی بدستور بلند ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کو یقینی بنائے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم آمدن اور دیہاڑی دار طبقے کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے کچھ نجات مل سکے۔