ویب ڈیسک : سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زھرہ کا کہنا ہے ’مملکت سمیت عرب ممالک میں 7 ستمبر 2025 کو مکمل چاند گرہن ہو گا۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوزھرہ کا کہنا تھا’ چاند گرھن کے دوران زمین کے سائے سے گزرتے ہوئے چاند کی سطح سرخی مائل زرد رنگ اختیار کر لے گی،ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا’ چاند گرہن کا یہ مشاہدہ غیرمعمولی ہو گا۔ اس لیے اس فلکیاتی امور میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ مشاہدہ ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔‘
یاد رہے سال رواں کا پہلا مکمل چاند گرہن جمعہ 14 مارچ کو ہوا تھا تاہم یہ سعودی عرب میں نہیں دیکھا گیا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App