ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور دلچسپ فیچر، واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر

ایک اور دلچسپ فیچر، واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے اے آئی سے چیٹ وال پیپر بنانے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر پہلے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے واٹس ایپ بِیٹا ورژن پر دستیاب تھا، تاہم اب کمپنی کی جانب سے ایپ اسٹور کے ذریعے دیگر افراد کو بھی اس تک رسائی دی جارہی ہے۔

اس فیچر کا مقصد آئی او ایس صارفین کے ایپ کے تجربے کو اینڈرائیڈ کے برابر لانا ہے تاکہ دونوں پلیٹ فارمز پر یکساں کسٹمائزیشن کے آپشن سے فائدہ اٹھایا جا سکے، اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے چیٹ وال پیپرز بنا سکیں گے۔ صارفین کو اس کے لیے کو کسی خاص صلاحیت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف کو مطلوبہ تصویر کے لیے ایک سادہ سی ہدایات تحریر کرنی ہوگی۔

فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ کے اندر وال پیپر سیٹنگز کو کھولنا ہوگا، جس میں میٹا اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے وال پیپر بنانے کا ایک نیا آپشن موجود ہوگا۔

اس آپشن کو ٹیپ کرنے کے بعد ایک پرامپٹ بکس کھلے گا جہاں صارفین مرضی کی تصویر کے لیے تفصیل لکھ سکتے ہیں۔ جس کے بعد میٹا اے آئی صارف کے خیال کو تصویر میں بدل کر متعدد وال پیپرز پیش کر دے گا جن میں سے ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین اپنا چیٹ وال پیپر چن سکتے ہیں۔