ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری میں شدید بارش اور دھند، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

مری میں شدید بارش اور دھند، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی جی: مری کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارش اور گھنی دھند نے موسم کو شدید خراب کر دیا  جس پر ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بارش اور دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاح محفوظ مقامات پر قیام کریں اور مقامی افراد بھی موسم کی شدت کے باعث اضافی احتیاط اختیار کریں۔