ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت،پنجاب حکومت کا جواب جمع

جماعت اسلامی کے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت،پنجاب حکومت کا جواب جمع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت، پنجاب حکومت ،الیکشن کمیشن کا جواب جمع کروادیا گیا ،عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کو سیکرٹری بلدیات کا جواب جمع کروانے کے لئے 14 جولائی تک کی مہلت دے دی ۔ 

جسٹس فاروق حیدر نے امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی درخواست پرسماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ آٹارنی جنرل میر ہارون الرشید ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ادریس رفیق بھٹی اور درخواست گزار جماعت اسلامی کی جانب سے چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، اسٹنٹ آٹارنی جنرل میر ہارون الرشید نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے کمنٹس آگئے ہیں ، جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ کس کس کے کمنٹس نہیں آئے ، عدالت کو بتایاگیا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے کمنٹس نہیں آئے ، جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کے لاء افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے کمنٹس کیوں نہیں آئے ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی نے جواب دیاسر وہ تو جمع کروا دئیے ہیں ، جسٹس فاروق حیدر نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہالیکن سیکرٹری بلدیات کا جواب تو ریکارڈ کا حصہ نہیں ہے ، آپ پیر تک وہ جمع کروادیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ،درخواست میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے پنجاب حکومت کےبلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer