ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: آفس سے 15 لاکھ روپےکی چوری کا ڈراپ سین، آفس بوائےماسٹر مائنڈ نکلا

لاہور: آفس سے 15 لاکھ روپےکی چوری کا ڈراپ سین، آفس بوائےماسٹر مائنڈ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ریس کورس،آفس سے 15 لاکھ روپے چوری کا ڈراپ سین, آفس بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم گرفتار۔

ریس کورس پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے ملزم کو 08 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، 

ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم نے 15 لاکھ کی رقم خرد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔

ملزم صہیب  5سال سے آفس میں بطور آفس بوائے کا کام کر رہا تھا،ملزم نے پلاننگ کے تحت رقم کو کچن میں چُھپا دیا اور چوری کا جھوٹا ڈراما کیا۔

ملزم صہیب سے چوری شدہ 15لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے، ملزم صہیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔