ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطری شہزادی کا بڑا کارنامہ، پاکستانی پہاڑی نانگا پربت سر کر لی

قطری شہزادی کا بڑا کارنامہ، پاکستانی پہاڑی نانگا پربت سر کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی نے پاکستان کی 8 ہزار 126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی۔

تفصیلات کےمطابق   شیخہ اسماء آل ثانی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں، خطرناک موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت (المشہور قاتل پہاڑ) پر قومی پرچم لہرایا گیا۔
شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے،  نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ پیماؤں کی صف میں نمایاں ہو گئیں۔

 شیخہ اسماء کا عزم اور حوصلہ خواتین کو بااختیار بنانے کی عالمی سطح پر ایک روشن مثال ہے۔

شیخہ اسماء آل ثانی کی یہ کامیابی قطر کا فخر اور خواتین کی عالمی مہمات میں اہم اضافہ ہے۔