سٹی 42: وادی نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی
پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ،مقامی افراد نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال روانہ کر دیا ، زخمیوں میں غلام حسین ، طیبہ ،تصدق ،عثمان شامل ہیں دھماکے کے بعد رہائشی عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے ۔دور دراز علاقہ اور سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکی