ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی امتحانات کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

 پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی امتحانات کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی امتحانات کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔امیدوار سنگل فیس کیساتھ 19جولائی تک آن لائن فارم جمع کراسکتے ہیں۔
  پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) اور ایل ایل بی (پانچ سالہ)سالانہ امتحان 2024ء کے داخلہ فارم اور فیس آن لائن جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لیٹ کالج اورریگولرامیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم19جولائی 2024ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ شیڈول ان امیدواروں کے لیے بھی ہے جنہوں نے ایل ایل بی (تین سالہ) اور (پانچ سالہ) سپلیمنٹری امتحانات2023 ء میں شرکت کی تھی۔ تمام داخلہ فارم صرف آن لائن وصول کیے جائیں گے اور کوئی داخلہ دستی یا ڈاک کے ذریعے وصول نہیں کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer