دنیا کی قیادت؛ روبوٹ میدان میں آ گئے، جنیوا میں نیوزکانفرنس کر ڈالی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی سے سے منفرد پریس کانفرنس گزشتہ روزجنیوا میں ہوئی۔ اس منفرد پریس کانفرنس میں انسان شریک نہیں تھے بلکہ انسان نما روبوٹس تھے جنہوں نے پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا۔ پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعویٰ کیا  کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں۔

   انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹس انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر روبوٹس سے سخت قوانین کی پابندی کے متعلق سوالات بھی کیے گئے جس پر روبوٹس نے ملا جلا رد عمل دیا۔

 سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کھیتوں میں 3 ایسے روبوٹ کام کررہے ہیں جو کھیتوں میں نیا بیج بونے سے قبل جنگلی جڑی بوٹیوں کو بجلی کی مدد سے ختم کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  

 روبوٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق روبوٹ 'ٹام' ایک دن میں 49 ایکڑ زمین کو اسکین کرسکتا ہے اور اس ڈیٹا کو 'ڈک' نامی روبوٹ استعمال کرکے جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلاش کرتا ہے اور آخر میں روبوٹ 'ہیری' زمین سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے۔