پاکستان اورسوئٹزرلینڈکے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ

Pakistan and Switzerland sign agreement about Natural disasters mitigation, city42
کیپشن: سوئس وزیر خارجہ Ignazio Cassis اور چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
سورس: Twitterr
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہو گیا۔

  تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور یورپین ملک سوئٹزر لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے، سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ نے مفاہمتی یادداشت کی تقریب سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

 پاکستان کی جانب سے چیئرمین این ڈی ایم اے  نے یادداشت پر دستخط کیے جبکہ سوئٹزر لینڈ کے وزیرخارجہ نے دستخط کئے۔