مشہور گلوکارہ کنسرٹ میں پرفارمنس سے قبل چل بسیں

 مشہور گلوکارہ کنسرٹ میں پرفارمنس سے قبل چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے  قبل چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں گلوکارہ نے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ اپنی پرفارمنس سے چند منٹ قبل ہی غائب ہوگئیں تھیں اور نام پکارنے کے باوجود اسٹیج پر نہ آنے کے باعث ان کی تلاش شروع کی گئی تو وہ باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اسٹاف ممبر کی جانب سے گلوکارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس دی گئی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 46 سالہ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں، انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔