ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑوا ں بچوں کا باپ بننے والے ے خود کشی کر لی

dead body file photo
کیپشن: dead body file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)نشتر کے علاقہ میں چوبیس سالہ نوجوان نے گھریلو تنازع پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت شہروز مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نشتر کے علاقہ کے رہائشی شہروز مشتاق نے گھریلو تنازع پر خود کشی کرلی،گزشتہ رات میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،جھگڑے کے بعد شہروز نے گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا،خودکشی کرنے والا شہروز تین بچوں کا باپ یے،شہزوز کے گھر بیس روز قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ایک اور افسوسناک واقعے میں لاہور  کے علاقے سمن آباد سٹیشن سے 35 سالہ شخص کی  لاش ملی ہے ،مرنے والے35 سالہ شخص کی شناخت جماعت علی کے نام سے ہوئی،دو دن سے گھر سے لاپتہ تھا، شوگر کا مریض تھا ۔پولیس کارروائی کے بعد نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔