ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ماہرہ خان اور بلال اشرف کے رقص کی ویڈیو مقبول ہوگئی

ماڈل ماہرہ خان اور بلال اشرف کے رقص کی ویڈیو مقبول ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ، ماڈل ماہرہ خان کے پنجابی گانے پرکیے جانیوالے رقص کی ویڈیو مقبول ہو گئی،  گانے میں اداکار بلال اشرف اور ڈانس ڈائریکٹر نگاہ حسین بھی ماہرہ کے ساتھ رقص کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کے رقص کو خوب سراہا جا رہا ہے، ویڈیو میں وہ" تیرےعشق نچایا" گانے پرڈانس کر رہی ہیں۔

یہ گانا ماضی کی سپر ہٹ فلم " مجاجن "کا ہے اورگانا اداکارہ صائمہ پر فلمایا گیا تھا، گانے کی ویڈیو میں ماہرہ خان خوب دل لگی کے ساتھ رقص کررہی ہیں، اداکار بلال اشرف اور ڈانس ڈائریکٹر نگاہ حسین بھی ماہرہ کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer