ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات بچوں کی ماں پراسرار طور پر جاں بحق

سات بچوں کی ماں پراسرار طور پر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) رائیونڈ میں سات بچوں کی ماں پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے لاش قبضےمیں لیکرتحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ کےعلاقے گلی دین جانی کی رہائشی سات بچوں کی ماں کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز اسکےشوہرنے اسےتشدد کا نشانہ بنایا.

اس دوران بچوں نے ماں کو بچانا چاہا توملزم نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے شوہر کو حراست میں لیکر قتل اورخودکشی سمیت دگیر پہلووں پر تحقیقات شروع کردی ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer