ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہوگیا

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول سستا ہوگیا
کیپشن: City42 - Petrol Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بڑی خبرآگئی، نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی, جس  کااطلاق کل رات12بجےسے ہوگیا .

خبر پڑھیں۔۔۔پرانا موبائل فون بیچنا اب آپ کیلئے خطرہ بن سکتا کیونکہ ۔۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان کیا جس کے بعد پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 95 روپے 24 پیسے کا ہو گیا جب کہ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے کم ہو کر 112 روپے 94 پیسے کا ہوگیا۔اسی طرح مٹی کے تیل میں فی لیٹر 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 83 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے اہم خبر، اب شناختی کارڈ پر چالان نہیں ہوگا

خیال رہے کہ نگران حکومت نے 30 جون کو جولائی کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش سے زیادہ اضافہ کر دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer