ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل صرف اکشن نہیں بلکے پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھروسہ تھا ، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب موقع آگیا ہے ،حیدر آباد اور سیالکوٹ میں اسٹیڈیم بنائیں گے۔ پی ایس ایل میں ابھی 8 ٹیمیں ہیں ،ان ہی کو مستحکم کریں گے۔

پی ایس ایل صرف اکشن نہیں بلکے پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھروسہ تھا ، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج کی نیلامی پی ایس ایل ،پی سی بی اور پاکستان کی کامیابی ہے، آج ہم سب کے لیے بطور پاکستانی بہت خوشی کا دن ہے۔ 

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دونوں ٹیموں  کے نئے مالکان کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج کی نیلامی پی ایس ایل ،پی سی بی اور پاکستان کی کامیابی ہے، نیلامی میں 5یو ایس بیسڈ کمپنیوں نے حصہ لیا، نیلامی کے دوران انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، نیلامی میں شفافیت کا خاص خیال رکھا گیا، آج ہم سب کے لیے بطور پاکستانی بہت خوشی کا دن ہے، یہ پی سی بی اور پی سی بی ٹیم کی کامیابی ہے ۔ 

محسن نقوی نے کہاکہ اچھی بات یہ ہے کہ فواد سرور صاحب پاکستانی ہیں لیکن امریکہ میں شفٹ ہوئے۔ انکی محبت ہے پاکستان سے کہ پاکستان آئے ، اپنی ٹیم کو کریڈٹ دوں گا جنہوں نے وہاں روڈ شو کیے، آج کا دن ہم سب کے لیے بڑا خوشی کا دن ہے ۔ 

امریکی ناظم امور نیٹلی بیکر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کرکٹ میں امریکی شراکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی کرکٹ کے فروغ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ، پی ایس ایل میں آسٹریلیا ،پاکستان اور امریکا ایک ساتھ ہیں۔ مجھے بطور امریکی نمائندہ خوشی ہورہی ہے، پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

 نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا میں تجارت کو فروغ ملے گا ۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ  آنے والا سرمایہ پاکستان میں کھیل پر خرچ ہوگا ، چار سے پانچ بڈرز میں امریکی کمپنیاں تھیں، امریکا کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری چل رہی ہے، وزیر اعظم، فیلڈمارشل اور قوم کو خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف نیلامی نہیں پاکستان پر بڑھتا اعتماد ہے ، پی ایس ایل صرف اکشن نہیں بلکے پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھروسہ تھا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ اب موقع آگیا ہے ،حیدر آباد اور سیالکوٹ میں اسٹیڈیم بنائیں گے۔ پی ایس ایل میں ابھی 8 ٹیمیں ہیں ،ان ہی کو مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں دیتے ،کام کرکے دکھاتے ہیں،پی ایس ایل پہلے نقصان میں تھی اب نفع عوام کو دکھائیں گے، 

ایف کے ایس کے مالک فواد سرور نے اس موقع پر کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے، بچپن کے خواب کی تکمیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت خوش ہوں، اپنی ٹیم کا مشکور ہوں۔ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بھی مضبوط بنائے گا ۔ 

او زی گروپ کے مالک حمزہ مجید نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں بہتی ہے۔ سیالکوٹ کے پاس ائیرپورٹ تو تھا اب کرکٹ ٹیم بھی آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ پی ایس ایل 11 جیتنے کی کوشش کریں گے۔