ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی7 ویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی

ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی7 ویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تقریب کا آغاز ہوگیا,جہاں ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی۔

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی اور  ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی نیلامی کی تقریب میں  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی اور پاکستان سپر لیگ کے سی ای او موجود ہیں۔ وسیم اکرم نیلامی کو موڈریٹ کر رہے ہیں. تقریب کے آغاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔

ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔