سٹی 42 : وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاور سیکٹر میں جاری ورلڈ بنک کے پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر نے ورلڈ بنک کو پاکستان میں بیٹری سٹوریج سسٹم میں تعاون پر زور دیا، کہا کہ بیٹری سٹوریج سسٹم میں مقامی سرمایہ کاری کیلئے ورلڈ بنک اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے ورلڈ بینک کی طرف سے پاور سیکٹر میں تکنیکی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ وفاقی وزیر نے مستقبل میں مزید پراجیکٹس اور تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہا۔